مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے شہر یولا کی سبزی مارکیٹ میں دھماکے سے 32 افراد جاں بحق جب کہ 80 زخمی ہو گئے ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم نائیجیرین حکام کو خدشہ ہے کہ حملہ بوکو حرام کی کارروائی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نائیجریا کے دو شہروں میں مساجد میں ہونے والے خود کش دھماکوں میں 42 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
نائیجیریا کے شہر یولا کی سبزی مارکیٹ میں دھماکے سے 32 افراد جاں بحق جب کہ 80 زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1859671
آپ کا تبصرہ